Book Name:Farishta Sifat kaise Banein
محبّت کرتے ہیں ، جی ہاں ! قرآنِ کریم میں ہے ، فرشتے نیک لوگوں سے کہتے ہیں :
نَحْنُ اَوْلِیٰٓؤُكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِۚ ( پارہ : 24 ، سورۂ حم سجدہ : 31 )
ترجَمہ کنز الایمان : ہم تمہارے دوست ہیں دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں ۔
اَلْحَمْدُ للّٰہ ! ہمیں بھی نیک لوگوں سے ، اولیائے کرام سے محبّت ہے * ہر عاشقِ رسول سے محبّت ہے * ہم غوث پاک سے بھی محبّت کرتے ہیں * خواجہ اجمیر سے بھی محبت کرتے ہیں * داتا حُضُور سے بھی محبّت کرتے ہیں * بابا فرید سے بھی محبّت کرتے ہیں * شاہ رُکْنِ عالم سے بھی محبّت کرتے ہیں * سلطان باہو سے بھی محبّت کرتے ہیں * اللہ پاک کا فضل ہے کہ ہمیں اعلیٰ حضرت سے بھی محبّت ہے * تمام اولیا رَحمۃُ اللہ عَلَیْہم سے محبّت ہے اور یہ محبّت کیوں نہ ہو کہ فرشتے بھی اولیا سے محبّت کرتے ہیں اور اَلْحَمْدُ للّٰہ ! ہمارا پیارا اللہ پاک بھی اولیائے کرام سے پیار فرماتا ہے۔
ہم کو سارے اولیا سے پیار ہے اِنْ شَآءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! * فرشتوں کی صِفَات میں سے ہے کہ فرشتے عمامہ باندھتے ہیں۔ ( [1] ) غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی مدد کے لئےفرشتے عمامہ باندھ کر نازل ہوئے۔ ( [2] ) ہمیں بھی عمامے کا تاج سجا لینا چاہئے * فرشتے نیک صالح مسلمان مریضوں کی عیادت بھی کرتے ہیں ( [3] ) ہمیں بھی مسلمانوں کی عیادت کرنی چاہئے * فرشتے حیا والے ہیں ( [4] ) ہمیں بھی حیا
[1]... معجمِ کبیر ، جلد : 6 ، صفحہ : 222 ، حدیث : 13237۔
[2]... سبل الھدی والرشاد ، جماع ابواب المغازی ، الباب السابع فی بیان غزوۃ بدر ، جلد : 4 ، صفحہ : 44۔
[3]... شعب الایمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 84 ، حدیث : 2953۔
[4]...حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ ، و منہا : الحیاء و غض البصر ، جلد : 1 ، صفحہ : 471۔