Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

میں گزار دیتے ، اگلی رات کہتے : آج رکوع کی رات ہے ، پھر ساری رات رکوع میں گزار دیتے ، تیسری رات فرماتے : آج سجدے کی رات ہے ، پھر سجدے میں سَر رکھتے اور ساری رات سجدے میں گزار دیا کرتے تھے ۔ ( [1] )  

مِرے دِل سے دنیا کی چاہت مِٹا کر       کر اُلفت میں اپنی فنا یااِلٰہی !

عبادت میں گزرے مری زندگانی        کرم ہو کرم یاخدا یاالٰہی !

تُو اپنی وِلایت کی خیرات دیدے         مِرے      غوث      کا      واسطہ      یااِلٰہی ! ( [2] )

 ( 3 ) : فرشتے اورچاشت کی نماز

پیارے اسلامی بھائیو ! فرشتوں کا ایک پیارا وَصْف  ( Quality ) ہے کہ یہ چاشت کی نماز بھی پڑھتے ہیں ، چنانچہ حضرت عبد اللہ بن زید رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : میں نے اللہ پاک کی بارگاہ میں سُوال کیا کہ میری اُمّت پر چاشت کی نماز فرض کر دی جائے۔اللہ پاک نے فرمایا :  ( اے محبوب   صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! ) یہ فرشتوں کی نماز ہے ، پس آپ کی اُمّت میں سے جو چاہے یہ نماز پڑھے ، جو چاہے نہ پڑھے ( یعنی چاشت کی نماز فرض نہیں ، نفل ہے ) ۔ ( [3] )

اللہ پاک ہمیں بھی فرشتوں والی نماز یعنی چاشت کے نوافِل پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اشراق وچاشت کی فضیلت پر 3 احادیث

اشراق و چاشت کے نوافِل پڑھنے کے بہت فضائِل ہیں : ( 1 ) : سرورِ کائنات ، فخرِ


 

 



[1]... تذکرۃ الاولیا ، صفحہ : 31۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 105۔

[3]...حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 264۔