Book Name:Farishta Sifat kaise Banein
وَجَدْتُّمْ حَلَّالَ الْمُشْکِلَاتاے میرے فرشتو ! تُم نے مشکلات حل فرمانے والے کو پا لیا ہے ، فَاسْئَلُوْااَشْکَالَکُمْ یعنی وہ مسائِل جنہیں تم حَل ( Solve ) نہیں کر پا رہے ، آج میرے محبوب صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے وہ مَسَائِل پوچھ لو... ! !
پیارے اسلامی بھائیو ! فرشتوں کے وہ 4 مَسَائِل کیا تھے جن میں وہ 1000 سال سے غور و فِکْر کر رہے تھے؟ حدیثِ پاک میں ہے : جب اللہ پاک نے فرشتوں کوفرمایا کہ اے فرشتو ! آج ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے اپنے مَسَائِل پوچھ لو تو سب سے پہلے حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام نے عَرْض کیا : مَا الْکَفَّاراتُ یعنی ( یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ) کَفّارات ( گُنَاہوں کو مٹانےوالی چیزیں ) کیا ہیں؟ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ( 1 ) : مشکل وقت ( یعنی جب وُضُو کرنا دُشوار لگ رہا ہو ، مثلاً سخت سردی ہو ، اس وقت ) کامِل وُضُو کرنا ( 2 ) : نمازِ باجماعت کے لئے پیدل چل کر جانا ( 3 ) : اور ایک نماز کے بعددوسری نماز کاانتظارکرنا۔
اب حضرت میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے دوسرا مسئلہ عرض کیا : وَ مَا الدَّرَجَاتُ ( یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ) درجات ( بلند کروانے والے اَعْمَال ) کیا ہیں؟رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ( 1 ) : اِطْعَامُ الطَّعَامِ کھانا کھلانا ( 2 ) : وَ اِفْشَاءُ السَّلَامِ سلام کو عام کرنا ( 3 ) : وَ الصَّلَاۃُ بِاللَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَام رات کو جب لوگ سو رہے ہوں ، اس وقت نماز پڑھنا۔ ( یہ تین کام کرنے والے کے درجات بلند ہوتے ہیں ) ۔
فرشتوں کے 2 مسائِل حل ہو گئے ، اب حضرت جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام نے تیسرا مسئلہ پیش کیا : وَ مَا الْمُنْجِیَاتُ ( یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ) نجات دلانے والی چیزیں کیا ہیں؟