Book Name:Behtar Kon
تو واجِب چھوٹ جانے کے سبب گُنَاہ ہو گا۔
سلام کیسے کرنا ہے؟اس کا جواب کیسے دینا ہے؟اس کی سنتیں اور آداب کیا ہیں؟ اس بارے میں مزید معلومات حاصِل کرنے کے لئے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتہمُ الْعَالِیَہ کی کتاب 550 سنتیں اور آداب پڑھ لیجئے ! ۔ آئیے ! بارگاہِ رسالت میں التجا کرتے ہیں :
مری عادتیں ہوں بہتر ، بنوں سنتّوں کا پیکر مجھے متقی بنانا مدنی مدینے والے
شہا ! ایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں تری سنتیں سکھانا مدنی مدینے والے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
( 2 ) : بہترین شخص وہ جو قرآن سیکھے اور سکھائے
سرکارِ مدینہ ، سلطانِ باقرینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَ عَلَّمَہٗ یعنی تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو خود قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے بہترین آدمی جو قرآن سیکھتا بھی ہے ، دوسروں کو سکھاتا بھی ہے۔اب ہم میں سے ہر ایک غور کرے * کیا میں قرآنِ کریم دُرست تجوید کے ساتھ ، دُرُست مخارج کے ساتھ ، عربی لہجے میں پڑھنا سیکھ چکا ہوں؟* قرآنِ کریم میں اللہ پاک نے مجھے کیا اَحْکام دئیے ہیں؟ * کن کاموں سے بچنے کا حکم دیا ہے؟* کیا میں یہ سب کچھ سیکھ چکا ہوں؟ * اگر سیکھ لیا ہے یا سیکھنے کی کوشش میں ہوں تو کیا یہ سیکھا ہوا ، دوسروں کو سکھا بھی رہا ہوں؟اگر ضمیر ہاں میں جواب دے تو اللہ پاک کا شکر ادا کیجئے ! اگر جواب نہ