Book Name:Behtar Kon
کے ربّ ! میرے گناہ بخش دے اور میرے دل کے غصے کو ختم فرما اور مجھے گمراہ کرنے والے ظاہری و باطنی فتنوں سے محفوظ فرما۔ ( [1] )
غصے کی عادت نکالنے کے 2 وظیفے
جسے زیادہ غُصّہ آتا ہو اسے چاہئے کہ ( 1 ) : چلتے پھرتے کبھی کبھی یَا اَللّٰہُ ، یَارَحْمٰنُ ، یَا رَحِیْمُ کہہ لیا کرے ( 2 ) : چلتے پھرتے یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِین پڑھتا رہے ۔
غُصے کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتہمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ غُصّے کا عِلاج پڑھ لیجئے !
( 7 ) : بہترین شخص وہ ہے جو قرض اچھی طرح ادا کرے
سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اِنَّ خِیَارَالنَّاسِ اَحْسَنُہُمْ قَضَاءً بہترین شخص وہ ہے جو قرض اچھی طرح ادا کرے۔ ( [2] )
مشہور مفسرِ قرآن ، حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے ایک یہ کہ اگر مقروض بغیر شرط لگائے قرض سے کچھ زیادہ دے دے خواہ ، وہ سود نہیں۔ دوسرا یہ کہ ( مقروض ) قرض خواہ کو خوش دلی سے قرض ادا کرے۔ ( [3] )