Book Name:Behtar Kon
صرف و صرف اللہ پاک کی محبّت میں ، اُس کی رضا حاصِل کرنے کے لئے دوسروں کو کھانا کھلاتا ہے ، وہ اَہْلِ جنّت کا وَصْف اپنانے والا ہے۔
حضورِ پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جنت میں ایک ایسا بالاخانہ ہے کہ جس کا باہَر اندر سے اور اندر باہَر سے دکھائی دیتا ہے ، یہ بالاخانہ اللہ پاک نے ان کے لئے تیار کیا ہے جوکھانا کھلاتے ہیں ۔ ( [1] )
سلامتی کے ساتھ جنّت میں جانے کا نسخہ
حضرت عبد اللہ بن سلام رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے مدینہ منورہ میں آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زبان سے سب سے پہلا جو کلام سُنا وہ یہ تھا : یَا اَیُّہَا النَّاسُ ! اے لوگو ! اَفْشُوا السَّلَامَ سلام کو عام کرو ! وَ اَطْعِمُوا الطَّعَامَ کھانا کھلاؤ ! وَ صَلُّوْا بِالَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَامٌ اور رات كو جس وقت لوگ سو رہے ہوں ، اس وقت نماز پڑھو تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِسَلَامٍ ( تم یہ تین کام کرو گے تو ) سلامتی کے ساتھ جنّت میں داخِل ہو جاؤ گے۔ ( [2] )
روٹی کھلانے کا ثواب گناہوں پر غالِب آگیا
اے عاشقانِ رسول ! * بھوکوں کو کھانا کھلانا * پیاسوں کو پانی پِلانا * غریبوں کے کام آنابہت ثواب کا کام ہے ، شُعَبُ الْاِیْمان میں ہے : پچھلی امتوں میں ایک عبَادت گزار تھا ، وہ 60 سال تک اللہ پاک کی عبادت کرتا رہا ، پھر اُس پر نفس و شیطان غالِب آئے اور بدکاری