Book Name:Behtar Kon
ایپلی کیشن کا ایک بہت اَہَم فیچر یہ ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز ( 3D Videos ) کے ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ دُعَا مؤمِن کا ہتھیار ہے۔ ( [2] )
اے عاشقانِ رسول ! دعا مانگنا سُنَّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے * ہمارے پیارے آقا ، دو عالم کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کثرت سے دعائیں مانگا کرتے تھے * بعض مُحَدِّثین نے سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک دُعاؤں کے متعلق پُوری پُوری کتابیں بھی لکھی ہیں ، مثلاً کھانا کھانے کی دُعا ، پانی پینے کی دُعا ، سوتے وقت کی دُعا ، نیند سے اُٹھ کر پڑھنے کی