Behtar Kon

Book Name:Behtar Kon

کندھے والا ہے * بہتر وہ ہے جو غُصّے پر قابُو رکھتا ہے ، جسے غُصّہ دیر سے آتا ہے اور جلدی اُتر جاتا ہے * بہتر وہ ہے جو قرض اچھی طرح ادا کرتا ہے۔

اس مضمون کی اور بہت ساری احادیثِ کریمہ ہیں جن میں بتایا گیا کہ بہترین آدمی کون ہے۔ ایسی احادیثِ کریمہ اور ان سے حاصِل ہونے والے اَسْبَاق جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مختصر کِتَاب بہترکون؟پڑھ لیجئے ! اللہ پاک ہم سب کو بہترین ، بااخلاق ، باکردار مسلمان بننے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو ! نیک نمازی بننے ، خوفِ خدا پانے کے لئے عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اور  12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !   دنیا اور آخرت کی بے شمار برکتیں نصیب ہوں گی۔12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : فجر کے لئے جگانا ( یعنی مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا )  ۔

مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے ، آپ بھی اس مبارک سُنّت کو اپنائیے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بڑی برکتیں ملیں گی۔

حاضرئ  مدینہ کی سَعادت مل گئی

پنجاب کے علاقے اِلٰہ آباد  ( ضلع قصور ) کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : اَلحَمْدُ للہِ !  میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی مَاحَول سے وَابستہ تو تھا لیکن دینی کاموں کے سلسلے میں سُستی ( Laziness )  کا شِکار تھا ، ایک روز  ایک ذِمَّہ دار اسلامی بھائی