Book Name:Sahaba Ke Iman Farooz Aqaid
وہی احمق ہیں مگر جانتے نہیں۔
اس سے معلوم ہوا؛ * مُنَافق مَردُود ہیں ، صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کی گستاخی کرنا ان کی بُری عادات میں شامِل تھا * یہ بھی معلوم ہوا کہ اِیْمان 2 ہیں؛ ( 1 ) : ایک ہے مُنَافقوں والا اِیْمان ، یہ مَرْدُود ہے ، اللہ پاک کے ہاں قطعاً یقیناً مقبول نہیں ہے ( 2 ) : اور ایک ہے صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان والا اِیْمان ، یہ اِیْمان صِرْف مقبول ہی نہیں بلکہ اتناپسندیدہ ہے کہ اللہ پاک نے اسی باکمال اِیْمان کو قیامت تک کے لئے مِعْیار قرار دیا ہے * اس لئے ہمیں چاہئے کہ صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کو اپنے اِیْمان کا مِعْیاربنائیں * جیسا اِیْمان صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کا تھا ، اس کافیضان لُوٹنے کی کوشش کریں * جوعقیدے صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کے تھے ، ہمیشہ صِرْف و صِرْف وہی عقیدے اپنائیں ، اگرایسا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! جنّت کے حقدارقرار پائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
قرآن کی تفسیر صحابہ کے عقائد ایمان کی تنویر صحابہ کے عقائد
واللہ ! انہیں رہبرِ کونین سمجھئے ! عرفان کی تاثیر صحابہ کے عقائد
ملتی ہے ہمیں جن کے تَصَدُّق سے ہدایت ارمان کی تصویر صحابہ کے عقائد
اسلام جنہیں کہتا ہے سرچشمۂ رحمت ہیں کتنے ہمہ گیر صحابہ کے عقائد
عقبیٰ کے ہر اِک رنج و مصیبت کا مداوا دُنیا میں ہیں اِکْسیر صحابہ کے عقائد
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے