Book Name:Sahaba Ke Iman Farooz Aqaid
I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) ۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو ( Audio ) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک ( Click ) کریں گے ، آڈیو ( Audio ) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! ایک شرعِی مسئلہ سنتے ہیں :
( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلطی کی نشاندہی )
مسئلہ : سجدے میں جاتے ہوئے اور سجدے سے اٹھتے ہوئے کپڑا سمیٹنا مکروہِ تحریمی ہے۔
وضاحت : یہ بھی عوام میں پائی جانے والی ایک عام غلطی ہے * عموماً لوگ سجدے میں جاتے یا سجدے سے اُٹھتے وقت شلوار اُوپر کو کھینچتے ہیں یا قمیص کا دامن اُٹھالیتے ہیں ، اس طرح کرنا مکروہِ تحریمی یعنی ناجائز و گُنَاہ ہے اور ایسی صُورت میں نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔ بخاری شریف کی حدیثِ پاک ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ لَا نَکُفَّ ثَوْبًا ہم کپڑا نہ سمیٹیں ( [1] ) * بسا اوقات رکوع سے