Malakul Maut ke Waqiaat

Book Name:Malakul Maut ke Waqiaat

نزع کے وقت آسانی دِلانے والے اَعْمال

پیارے اسلامی بھائیو ! اور بھی بہت سارے اَعْمال ہیں جو نزع کے وقت آسانی کا سبب بنتے ہیں۔ مثلاً  * جو درودِ پاک کی کثرت کرتا ہے ، حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام نزع کے وقت اس پر آسانی فرماتے ہیں ( [1] )   *  جو مسواک شریف کی سُنّت پر عَمَل کرنے والا ہو ، اس پر بھی نزع میں آسانی کی جاتی ہے ( [2] )    * روایات کے مطابق جو باوُضُو رہتا ہے ، موت کی سختی اس پر آسان کی جاتی ہے ( [3] )   * اسی طرح والدَین کے ساتھ حُسْنِ سلوک کی برکت سے ( [4] )   * صلہ رحمی کرنے  ( یعنی رشتے داروں کے ساتھ بھلائی )  کی برکت سے ( [5] )   * صدقۂ فطر ادا کرنے ( [6] )   * راہِ خُدا میں صدقہ و خیرات کرتے رہنے    ( [7] )  اور  * نیک اَعْمال کی برکت سے نزع کے وقت آسانی دِی جاتی ہے۔

اللہ پاک ہم سب کو نزع میں ، قبر میں ، حشر میں آسانیاں نصیب فرمائے ، کاش ! پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے بِلا حساب جنّت میں داخلہ نصیب ہو جائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   


 

 



[1]... سعادة الدارين ، الباب الرابع فیما ورد من لطائف المرائی  ... الخ ، اللطیفۃ  السادسۃ ، صفحہ : 124 ماخوذًا ۔

[2]... حاشیۃُالطَّحطاوی علی مراقی الفلاح ، فصل فی سنن الوضو ، صفحہ : 69 ۔

[3]... وضو کا طریقہ ، صفحہ : 6۔

[4]... قُرّۃ العیون  و مفرح  القلب المحزون ، الباب الاول فی عقوبۃ تارک الصلاۃ ، صفحہ : 2 ماخوذًا۔

[5]... قُرّۃ العیون  و مفرح  القلب المحزون ، الباب الثامن فی عقوبۃ قاتل النفس …الخ ، صفحہ : 20ماخوذًا۔

[6]... المبسوط للرخسی ، کتاب الزکاۃ ، باب صدقۃ الفطر ، جز : 3 ، جلد : 2 ، صفحہ : 114 ۔

[7]... احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت ، الباب الخامس فی کلام المحتضرین…الخ ، جلد : 4 ، صفحہ : 585ماخوذًا۔