Book Name:Malakul Maut ke Waqiaat
مثلاً گُنَاہوں سے بھی بچتے ہیں ، نمازیں بھی پڑھتے ہیں ، دیگر نیک کام بھی کرتے ہیں ، نزع کے وقت اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ان پر آسانی کی جائے گی۔
روایات میں ہے : مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام پانچوں نمازوں کے وقت لوگوں کو غور سے دیکھتے ہیں ، پِھر جب رُوح قبض کرنے آتے ہیں تو اگر آدمی 5 وقت کا پکّا نمازی ہو تو اس کے قریب ہو جاتے ہیں ، شیطان اس سے دُور ہو جاتا ہے اور حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام خُود اسے کلمہ طیبہ کی تلقین فرماتے ہیں۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! نمازیوں کی بھی کیا نِرالی شان ہے... ! !
ہر عِبَادت سے برتَر عِبَادت نماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز
نارِ دوزخ سے بےشک بچائے گی یہ رَبّ سے دِلوائے گی تم کو جنّت نماز
بھائیو ! گر خُدا کی رضا چاہئے آپ پڑھتے رہیں باجماعت نماز
ہو گی دُنیا خراب ، آخرت بھی خراب بھائیو ! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
بےنمازی جہنّم کا حقدار ہے بھائیو ! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
دیکھو ! اللہ ناراض ہو جائے گا بھائیو ! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
یاخُدا تجھ سے عطّار کی ہے دُعا مصطفےٰ کی پڑھے پیاری اُمّت نماز ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد