Malakul Maut ke Waqiaat

Book Name:Malakul Maut ke Waqiaat

گاڑی اپنی رفتار سے جا رہی تھی ، اچانک محمد رفیق عطاری نے بلند آواز سے کلمہ پڑھا اور فرمایا : سب کلمہ پڑھو ، سبھی نے کلمہ پڑھا ، تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ اچانک گاڑی کو زور دار جھٹکا لگا اور گاڑی کھائی میں جا گری ، سب لوگ معمولی زخمی ہوئے مگر محمد رفیق عطاری کو شدید زخم آئے ،  سخت تکلیف کے باوُجود ان کی زبان پر کلمہ شریف جاری تھا اور ماشَآءَ اللہ ! قسمت دیکھئے ! کلمہ پڑھتے پڑھتے ہی دُنیا سے رخصت ہو گئے۔

فضل وکرم جس پر بھی ہوا ، لب پر مرتے دَم کلمہ            جاری ہوا ، جنت میں گیا ، لَااِلٰہَ اِلَّااللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اوقاتِ نماز ( Prayer Times )  ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! دعوتِ اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز  ( Prayer Times )  جاری کی ہے * اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کئے جا سکتے ہیں * اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل  * اذکار  ( روحانی علاج )   * مدنی چینل ریڈیو  * نماز کے اوقات میں موبائل کو سائلنٹ  ( Silent ) کرنے کی سہولت اور اسلامی کیلنڈر موجود ہے۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم