Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
لِاَھْلِ السَّمَآءِ وَاَھْلُ بَیْتِیْ اَمَانٌ لِاَھْلِ الْاَرْضِ یعنی ستارے آسمان والوں کے لیے باعث ِ امن ہیں اور میرے اہلِ بیت زمین والوں کے لیے باعثِ امن ہیں۔ ( [1] ) ایک روایت میں ہے : میرے اَہْلِ بیت زمین والوں کے لئے امان ہیں ، جب میرے اَہْلِ بیت نہ رہیں گے ، اس وقت زمین والوں پر وہ نشانیاں ظاہِر ہو جائیں گی ، جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ ( [2] )
عُلمائے کرام فرماتے ہیں : دُنیا سے ساداتِ کرام کا اُٹھ جانا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ، یعنی جب دُنیا میں کوئی ایک بھی سیدزادے موجود نہیں رہیں گے ، تب قیامت آ جائے گی۔ اور اس میں حکمت یہ ہے کہ قیامت بدتَرِیْن لوگوں پر آئے گی جبکہ ساداتِ کرام دُنیا کے بہترین لوگ ہیں۔ ( [3] )
اے عاشقان صحابہ و اَہْلِ بیت ! یاد رکھئے ! ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَوْلادِ پاک کی محبّت دِین کا حِصَّہ ہے ، لہٰذا پیارے آقا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سارے شہزادوں ، ساری شہزادیوں سے محبّت و عقیدت رکھنا ، حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہ عنہ سے لے کر آج تک جتنے ساداتِ کرام ہیں ، ان سب سے محبّت کرنا ، ان کا احترام کرنا ، اس کی عزّت بجالانا ہم سب پر لازم ( Mandatory ) ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
قُلْ لَّاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبٰىؕ ( پارہ : 25 ، الشوریٰ : 23 )
ترجمہ کَنْزُ العرفان : تم فرماؤ : میں اس پر تم سے کوئی
[1]...فضائل الصحابہ لاحمد بن حنبل ، فضائل علی ، جز : 2 ، صفحہ : 571 ، حدیث : 1145 ، ملتقطًا۔
[2]...اَلشَّرْفُ الْمُؤَبَّد لآلِ محمد ، مقصد الاول ، فصل قولہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اہل بیتی امان لامتی ، صفحہ : 32۔
[3]...اَلشَّرْفُ الْمُؤَبَّد لآلِ محمد ، مقصد الاول ، فصل قولہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اہل بیتی امان لامتی ، صفحہ : 33 ، خلاصۃً۔