Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کا صدقہ اللہ پاک ہمیں بھی ساداتِ کرام کا اَدَب و احترام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ مُحَمَّد کے لئے کر شہیدِ عِشق حمزہ پیشوا کے واسطے
دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَہْلِ بیت کے نسب کی ایک خصوصیت
اے عاشقانِ صحابہ و اَہْلِ بیت ! ایک تو یہ بات ہے کہ ساداتِ کرام کا نسب نہایت فضیلت والا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اس پاکیزہ اور بلند رُتبہ نسب کی ایک اَہَم خصوصیت ( Quality ) یہ بھی ہے کہ قیامت کا وہ ہولناک دِن جب سارے رشتے ، ناطَے ٹوٹ جائیں گے ، ماں اکلوتے کو چھوڑ رہی ہو گی ، باپ بیٹے سے ہاتھ چُھڑا رہا ہو گا ، کوئی نہ پوچھے گا کہ کون کس کا بیٹا اور کس کا بھائی ہے مگر قربان جائیے ! اَہْلِ بیتِ پاک کی شان پر کہ ان کا پاکیزہ نسب وہ مبارک اور مضبوط رسی ہے ، جس نے کبھی ٹوٹنا ہی نہیں ہے ، یہ نسب دُنیا میں بھی قائِم ہے ، قبر میں بھی قائِم ہو گا ، حشر میں ، میزان پر ، پُل صِراط پر ہر جگہ کام آئے گا۔ چنانچہ روایت ہے : ایک دِن جانِ کائنات ، سیدِ سادات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پھوپھی جان حضرت صفیہ رَضِیَ اللہ عنہا کو کسی نے کہہ دیا کہ ”اللہ پاک کی بارگاہ میں رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی قرابت ( رشتہ داری ) آپ کو فائدہ نہ دے گی۔“شافِعِ اُمَم ، شاہِ عرب وعجم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اس با ت کی خبر ہوئی تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پَر جلال کی کیفیت