Aal e Nabi Ke Fazail

Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail

جائے گا۔ ( [1] )

باغ جنّت کے ہیں بہرِ مدح خوانِ اَہْلِ بیت                   تم کو مژدہ نار کا اے دُشمنان اَہْلِ بیت ( [2] )

وضاحت : جو اَہْلِ بیتِ پاک سے محبّت کرتے ، ان کی تعریفیں بیان کرتے ہیں ، ان کے لئے جنّت کے باغ ہیں اور جو دُشمنِ اَہْلِ بیت ہے اس کے لئے جہنّم کی وعید ہے۔

اگر ساداتِ کرام گُنَاہ کر بیٹھیں تو... ! !

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ بھی یاد رہے ! کہ اگر خدانخواستہ کوئی سیِّد صاحِب گناہوں میں مَشغول ہوں ، تب بھی اُن کی بےادبی کی اجازت  ( Permission ) نہیں ، ان کا اَدَب جُوں کا تُوں قائِم رہے گا کیونکہ ساداتِ کرام کا اَدَب ان کی ذات  ( Caste ) کی وجہ سے نہیں بلکہ سادات کے سردار ، رسولِ مختار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ نسبت کی وجہ سے ہے ، لہٰذا کوئی سید صاحِب کسی خِلافِ شریعت کام میں مَصْرُوف نظر آئیں تب بھی اُن کے خِلاف دِل میں میل نہ آنے دیں بلکہ ادب کے ساتھ انہیں نیکی کی دعوت دینی چاہئے۔ علّامہ اِبْنِ حجر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : ایک امام صاحِب سید زادوں کی بہت تعظیم کیا کرتے تھے ، کسی نے ان سے پوچھا : آپ سید زادوں کی اتنی تعظیم کیوں کرتے ہیں ؟ اِمام صاحِب نے فرمایا : ایک سید صاحِب تھے جو فُضُول کاموں میں مَصْرُوف رہتے تھے ، جب ان کا انتقال ہوا تو میرے استاد صاحِب نے ان کا جنازہ نہ پڑھایا ، بعد میں میرے استاد صاحِب کو خواب میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ آپ کی شہزادی حضرت خاتُون جنّت رَضِیَ اللہ عنہا


 

 



[1]...معجمِ کبیر ، جلد : 5 ، صفحہ : 319 ، حدیث : 11249۔

[2]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 100۔