Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
چار یارانِ نبی ! جنّتی جنّتی حضرتِ صدّیق بھی ! جنّتی جنّتی
اور عُمرِ فاروق بھی ! جنّتی جنّتی عُثمانِ غنی ! جنّتی جنّتی
فاطمہ اور علی ! جنّتی جنّتی ہیں حسن و حسین بھی ! جنّتی جنّتی
والِدَینِ نبی ! جنّتی جنّتی ہر زوجۂ نبی ! جنّتی جنّتی
اور ابو سُفیان بھی ! جنّتی جنّتی ہیں معاویہ بھی ! جنّتی جنّتی ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت علامہ قاضِی عیاض مالکی رَحمۃُ اللہ علیہ شِفَا شریف میں نقل فرماتے ہیں : مالکِ کونین ، نانائے حسنین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : آلِ مُحَمَّد کی معرفت ( یعنی پہچان ) دوزخ سے نجات ، ان سے محبت پُل صِراط پر آسانی اور ان کے ساتھ نیک سلوک کرنا عَذابِ الٰہی سے امان ہے۔ ( [2] )
محبت اہل بیت عزت میں اضافے کا سبب
حضرت ابو نصر بِشر بن حارث حافی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے ایک بار خوا ب میں حضور نبی رحمت ، شفیع امت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مجھ سے ارشادفرمایا : اے بشر ! کیاتم جانتے ہوکہ اللہ پاک نے تمہیں تمہارے ہم زمانے کے اولیا سے زیادہ بلند مرتبہ کیوں عطا فرمایا ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !