Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
مختصر کتاب ”آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے شہزادے و شہزادیاں“ پڑھ لیجئے !
اور جتنے ہیں شہزادے اس شاہ کے
ان سب اہلِ مکانت پہ لاکھوں سلام
خونِ خیر الرسل سے ہے جن کا خمیر
ان کی بےلوث طینت پہ لاکھوں سلام ( [1] )
وضاحت : اس شعر میں سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اولاد پر سلام عرض کیا ہے ، چنانچہ عرض کرتے ہیں : وہ پاک ہستیاں جن کی پیدائش سَیِّدُ الْمُرْسَلِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مُبَارَک خون سے ہوئی ، ان کی بے عیب اور بےداغ فطرت پَر لاکھوں سلام نازِل ہوں۔
اہل بیت سے بغض رکھنے والوں کا انجام
پیارے اسلامی بھائیو ! جس طرح اَوْلادِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت رکھنے کے بےشُمار فضائل اور برکتیں ہیں ، ایسے ہی ان سے بغض و عداوت رکھنے کی بڑی سخت وعیدیں بھی ہیں۔ چنانچہ
اہل بیت سے دشمنی رکھنے والا جہنمی
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے ، سرکارِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اگر کوئی شخص کعبہ شریف اور مقامِ ابراہیم کے درمیان نمازیں پڑھے ، وہیں رہ کر روزے رکھے ، پِھر وہ اَہْلِ بیت کی دُشمنی پر مر جائے تو وہ جہنّم میں