Aal e Nabi Ke Fazail

Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail

اَہْلِ بیتِ پاک اب تک مَعَاذَ اللہ ! گنہگار تھے ، اس کے بعد پاکی عطا ہوئی بلکہ مطلب یہ ہے کہ اے اہلِ بیت ! اللہ پاک تم کو گُنَاہوں اور بداَخْلاقی  ( Immorality ) کی نجاست سے آلُودہ نہ ہونے دے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ حُضُورِ اکرم ، نُورِمُجَسّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پاکیزہ اَزْواج اور آپ کی اَوْلادِ پاک گُنَاہوں سے پاک ہے۔ ( [1] )  

تمام بُرے اخلاق سے پاک

صدر الافاضِل مفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : یہ آیتِ کریمہ اہلِ بیتِ کرام کے فضائل کا منبع ( Source )  ہے۔ اس سے اَہْلِ بیتِ پاک کی اعلیٰ خصوصیات  ( Great Qualities ) اور بلند شان و عظمت کا اِظْہار ہوتا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ پاک نے اَہْلِ بیتِ پاک  کو تمام بُرے اَخْلاق سے پاک  رکھا ہے بلکہ ہر وہ چیز جو ان کے بلند مقام و مرتبے کے لائق نہ ہو ، اللہ پاک انہیں اس سے محفوظ رکھتا اور بچاتا ہے۔  ( [2] )  

ان کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیاں                                آیۂ تطہیر سے ظاہِر ہے شانِ اہل بیت ( [3] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

اَہْلِ بیت میں کون کون شامِل ہیں ؟

حضرت امام فخر الدین رازی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ  بیان کی گئی آیت کے تحت فرماتے ہیں : اہلِ بیتِ اطہار کون ہیں ، اس بارے میں اقوال مختلف ہیں۔ یہ کہنا اَوْلیٰ  ہےکہ سرورِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تمام اولاد ، آپ کی ازواجِ مطہرات اہلِ بیت ہیں۔ حضرت امام حسن و


 

 



[1]...تفسیر نور العرفان ، پارہ : 22 ، الاحزاب ، زیرِ آیت : 33۔

[2]...سوانح کربلا ، صفحہ : 82۔

[3]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 100۔