Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
میں نہیں جانتا۔توآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشادفرمایا : اس لئے کہ تم میری سنت کی پیروی کرتے ہو ، نیک لوگوں کی خدمت کرتے ہو ، اپنے مسلمان بھائیوں کی خیرخواہی ( یعنی انہیں نصیحت ) کرتے ہو اور ( سب سے بڑھ کر اہم بات ) میرے صحابہ کرام اورمیرے اہلِ بیت اطہار ( رَضِیَ اللہ عنہم ) سے محبت کرتے ہو۔ یہی وہ سبب ہے کہ جس نے تمہیں نیک لوگوں کی منازل تک پہنچا دیاہے۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! اَوْلادِ مصطفےٰ سے محبّت کی کیسی نِرالی شانیں ہیں ، جو اس محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے ، وہ شہید ہے ، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے ، اس کے لئے بخشش ہے ، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے ، وہ کامِل ایمان والا ہے ، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے اسے جنّت کی خوشخبری ( Good News ) دی جاتی ہے ، جو آلِ نبی کی محبت کے ساتھ دُنیا سے جائے ، اسے عزّت کے ساتھ جنّت میں داخلہ ملے گا ، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے ، اس کی قبر میں جنّتی دروازے کھلیں گے ، جو آلِ نبی کی محبّت کے ساتھ دُنیا سے جائے ، رحمت کے فرشتے اس کی قبر پر زیارت کے لئے آتے ہیں اور جو آلِ رسول کے ساتھ محبّت کرنے والا ہے ، اس کو پُل صِراط پر اَمَن دیا جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں بھی یہ پاکیزہ محبّت نصیب فرمائے۔
حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ مُحَمَّد کے لئے کر شہیدِ عِشق حمزہ پیشوا کے واسطے
دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد