Book Name:Hazraat Adam Ke Ilm Ki Wusat

حالت میں رہا، تو اللہ پاک قیامت والے دن اُس کو 72صِدِّیْقوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔([1])

عِلْمِ دین سیکھنا کیوں ضروری ہے؟

حضرت مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عِلْم حاصِل کرو! کیونکہ * اللہ پاک کی رضا کے لئے عِلْم سیکھنا خوفِ خُدا ہے * عِلْم کی تلاش عبادت ہے * عِلْم کی تکرار کرنا (یعنی سبق یاد کرنے کے لئے بار بار پڑھنا) تسبیح ہے * بےعِلْم کو عِلْم سکھانا صَدَقہ ہے * عِلْم کو اس کے اَہْل پر خرچ کرنا نیکی ہے * عِلْم حلال و حرام کی پہچان کا ذریعہ ہے * عِلْم اَہْلِ جنّت کے راستے کا نشان ہے * عِلْم باعِثِ راحت ہے * عِلْم رفیقِ سفر ہے * عِلْم تنہائی کا ساتھی ہے * عِلْم تنگدستی و خوشحالی میں راہنما ہے * عِلْم دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیار ہے * عِلْم دوستوں کے نزدیک زینت ہے * اللہ پاک عِلْم کے ذریعے قوموں کو بلندی عطا فرماتا ہے * اللہ پاک عِلْم کے ذریعے سے قوموں کو امام بنا دیتا ہے، پھر ان کی پیروی کی جاتی ہے * عُلَما کی رائے کو حرفِ آخر سمجھا جاتا ہے * فرشتے عُلَما کی دوستی میں رغبت کرتے ہیں * عُلَما کے لئے ہر خشک و تَر، یہاں تک کہ سمندر کی مچھلیاں اور خشکی کے جانور، سب دُعائے مغفرت کرتے ہیں * عِلْم دِل کی زِندگی ہے * عِلْم اندھیرے میں آنکھوں کا نور ہے * عِلْم کے ذریعے بندہ اولیائے کرام کی منازِل کو پالیتا ہے * عِلْم عَمَل کا امام ہے * عمَل عِلْم کے تابع ہے * خوش نصیبوں کے دِل میں عِلْم ڈال دیا جاتا ہے * جبکہ بدبختوں کو عِلْم سے محروم کر دیا جاتاہے۔([2])


 

 



[1]...معجم الکبیر، مکحول الشامی عن ابی امامہ، جلد:8، صفحہ:129، حدیث:7590۔ داراحیاء التراث۔

[2]...الترغیب والترہیب، کتاب العلم، صفحہ:42و43، حدیث:8 ملتقطاً۔