Book Name:Hazraat Adam Ke Ilm Ki Wusat

ہر چیز کی حقیقت، اس کی خاصیت مثلاً پانی کے کیا کیا طبّی فائدے ہیں؟ کیا کیا نقصانات ہیں؟ کونسی جڑی بوٹی کس کام کے لئے؟ کس چیز کا نفع کیا ہے؟ نقصان کیا ہے؟ان سب باتوں کا عِلْم اللہ پاک نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کو سکھا دیا تھا۔

حق نے عِلْمِ اَسْما دیا                جو نہ ملائِک کو بخشا

وہ مَلکَہ فرمایا عطا                 ان پر اُن کو غلبہ دیا

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ

آدم کو شرف ایسا مِلا               آدمی اشرفِ خلق ہوا

اُن کو خلیفہ حق نے کیا            تاجِ کرامت سَر پہ رکھا

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ([1])

عِلْمِ مصطفےٰ کی وُسْعت

پیارے اسلامی بھائیو! یہ تو حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کے عِلْم کی وُسْعت ہے، اب ذرا حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کے بھی آقا، سَیِّدُ الْاَنْبِیَا، اِمامُ الاَنبیا، سَیِّدُنا، مولانا مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے عِلْم کا کمال بھی دیکھئے! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: عُلِّمْتُ الْاَسْمَاءَ کُلَّہَا کَمَا عُلِّمَ آدَمُ الْاَسْمَاءَ کُلَّہَا یعنی جیسے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کو تمام اَسْما کا عِلْم دیا گیا تھا، ایسے ہی مجھے بھی تمام اَسْما کا عِلْم دیا گیا ہے۔([2])

نُورِ عِلْم و حکمت والے، نافِذ جاری حکومت والے

رَبّ  کی  اعلیٰ  خِلافت  والے  تم پر لاکھوں سلام


 

 



[1]... سامانِ بخشش، صفحہ:44۔

[2]... مسند الفردوس، باب المیم، جلد:4 ، صفحہ:166، حدیث:6519۔دار الکتب العلمیہ۔