Book Name:Hazraat Adam Ke Ilm Ki Wusat

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت سفیان ثوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا فرمان کس قدر سچّا ہے، آپ نے آج سے تقریباً ساڑھے 13 سو سال پہلے فرمایا تھا کہ عِلْم دُنیا و آخرت کی عزّت کا ذریعہ ہے، اگر یہ عِلْم تم سے نکل کر غیروں کے پاس چلا گیا تو تم ذلیل ہو جاؤ گے۔

آج مسلمانوں کی حالت کو دیکھ لیں؛ عِلْمِ دین سے دُوری کے سبب کس قدر ذِلّت و رسوائی اُٹھانی پڑ رہی ہے، جب تک عِلْمِ دین کا دور دورہ تھا، سب کو اپنی ذِمَّہ داریوں کا احساس تھا اور سب دُنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے کوششوں میں لگے رہتے تھے۔ جب سے مسلمان عِلْمِ دین سے دُور ہوئے ہیں، آہستہ آہستہ تمام شعبوں میں غفلت کی لپیٹ میں آتے گئے اور آخر اس ذِلّت سے دوچار ہونا پڑا، جس کو ہر ایک آج اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔

اس کا عِلاج یعنی دوبارہ عزّت بحال کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، ہم پھر سے عِلْمِ دین سیکھیں، اپنے بچوں کو عِلْمِ دین سکھائیں، عِلْمِ دین کی محبّت دِل میں بٹھائیں۔اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

دعوتِ اسلامی اور فروغِ عِلْمِ دین

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے بہت سارے شعبے ہیں جو معاشرے میں نورِ عِلْم تقسیم کرنے میں مَصْرُوف ہیں مثلاً * دعوتِ اسلامی کا ایک شُعبہ ہے: مدرسۃُ المدینہ: یہاں بچّوں اور بچیوں کو صحیح تَلَفُّظ کے ساتھ قرآنِ کریم حِفْظ و ناظِرہ کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے، الحمد للہ! پاکستان کے مختلف شہروں میں مدرسۃُ المدینہ اسپیشل پرسنز بھی چل رہے ہیں، جن میں نابینا افراد کو قُرآنِ کریم (حِفظ و ناظِرہ) کی تعلیم دی جاتی ہے * دعوتِ اسلامی کا ایک شُعبہ ہے: مدرسۃ ُالمَدِینہ بالِغان و بالِغات: یہاں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو