Book Name:Hazraat Adam Ke Ilm Ki Wusat

بتاؤ! فرشتے چونکہ ان چیزوں کے نام نہیں جانتے تھے، لہٰذا اُنہوں نے عاجزی کے ساتھ عرض کیا: اے رَبِّ کریم! تُوپاک ہے، ہم تو صِرْف اُتنا ہی جانتے ہیں، جتنا تُو نے سکھایا۔ اب اللہ پاک نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کو فرمایا: اے آدم! آپ ان چیزوں کےنام بتائیے! حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام نے اُن تمام چیزوں کے نام بتا دئیے! اس پر اللہ پاک نے فرمایا: اے فرشتو! کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ میں وہ بھی جانتا ہوں جو تم ظاہِر کرتے ہو اور وہ بھی جانتا ہوں جو تم چھپاتے ہو۔

یہ اِن آیات کا مضمون ہے، اب آئیے! آیات اور ان کا ترجمہ سُنتے ہیں، ارشاد ہوا:

وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلٰٓىٕكَةِۙ-فَقَالَ اَنْۢبِـُٔوْنِیْ بِاَسْمَآءِ هٰۤؤُلَآءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(۳۱) قَالُوْا سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَاؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ(۳۲) قَالَ یٰۤاٰدَمُ اَنْۢبِئْهُمْ بِاَسْمَآىٕهِمْۚ-فَلَمَّاۤ اَنْۢبَاَهُمْ بِاَسْمَآىٕهِمْۙ-قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۙ-وَ اَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ(۳۳)   (پارہ:1، البقرۃ:31-33)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام اشیا کے نام سکھا دیے پھر ان سب اشیا کو فرشتوں کے سامنے پیش کر کے فرمایا:اگر تم سچے ہو تو ان کے نام تو بتاؤ (فرشتوں نے) عرض کی: (اے اللہ!) تو پاک ہے ہمیں تو صرف اتنا علم ہے جتنا تو نے ہمیں سکھا دیا، بے شک تو ہی علم والا، حکمت والا ہے (پھر اللہ نے) فرمایا: اے آدم! تم انہیں ان اشیا کے نام بتا دو۔ تو جب آدم نے انہیں ان اشیا کے نام بتا دئیے تو (اللہ نے) فرمایا: (اے فرشتو!) کیا میں نے تمہیں نہ کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی تمام چھپی چیزیں جانتا ہوں اور میں جانتا ہوں جو کچھ تم ظاہر کرتے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو۔