Book Name:Quran Aur Siddiq e Akbar Ki Shan

خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یہ سن کر بہت خوش ہوئے اور اتنا مسکرائے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک داڑھیں نظرآنے لگیں، پھر ارشاد فرمایا: اے حسَّان! تُونے سچ کہا،  ابوبکر ایسے ہی ہیں۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کی...!!میرے اورآپ کے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مسجدِ نبوی شریف کے منبر پر تشریف فرما ہو کر ان کی شانیں بیان بھی کرتے ہیں اور ان کی شان میں لکھے ہوئے اَشعار سُن کرخوشی کا اظہار بھی فرماتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں بھی حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کی شانیں بیان کرنے سننے کی توفیق عطا فرمائے رکھے۔

حضرت صِدِّیقِ اکبر ہر مقام پر ثانی ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا یہ جو پیارا پیارا وصف ہے کہ آپ 2میں سے دوسرے ہیں، یہ صِرْف غارِثَورسےمتعلق نہیں ہے کہ آپ صِرْف وہاں ہی ثَانِیَ اثْنَیْن (2میں سے دوسرے) تھے، عُلَمائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم فرماتے ہیں: حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کی پُوری سیرت مبارک کو پڑھ لیجئے! ہر جگہ ہی حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ ثَانِی (یعنی پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد سب سے اَوَّل) ہیں *ایمان لانے میں دیکھئے! بالغ مردوں میں حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ پہلے مسلمان ہیں، یعنی جب آپ نے ایمان قبول کیا اس وقت بالغ مردوں میں 2ہی مسلمان تھے: ایک اللہ پاک کے آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم، دوسرے حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ*غارِ ثور میں بھی آپ ثَانِی (یعنی دوسرے) ہیں


 

 



[1]...طبقات الکبریٰ، الطبقۃ الاولیٰ، ابو بکر صدیق، ذکر الغار والہجرۃ الی المدینہ، جلد:3، صفحہ:129-130۔