Book Name:Quran Aur Siddiq e Akbar Ki Shan

اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَاۚ-فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلَیْهِ (پارہ:10، التوبہ:40)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اگر تم اس (نبی) کی مدد نہیں کرو گے تو اللہ ان کی مدد فرما چکا ہے جب کافروں نے انہیں (ان کے وطن سے) نکال دیا تھا جبکہ یہ دو میں سے دوسرے تھے، جب دونوں غار میں تھے، جب یہ اپنے ساتھی سے فرما رہے تھے غم نہ کرو، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے تو اللہ نے اُس پر اپنی تسکین نازل فرمائی۔

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْمُ وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو! 22 جمادی الاخریٰ یومِ صِدِّیقِ اکبر ہے، یعنی اس تاریخ کو ہمارے آقا، سَیِّدُ الْاَتْقِیَا (متقیوں کے سردار)، وزیرِ مصطفےٰ، خلیفۂ رسولُ اللہ، یارِ غارِ مصطفےٰ، یارِ مزارِ مصطفےٰ، عاشقِ اکبر، عابِدِ اکبر، زاہِدِ اکبر، سَیِّدُنا ومولانا ابوبکرصِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ نے وصال فرمایا، لہٰذا دُنیا بھر میں عاشقانِ رسول جمادی الاخریٰ میں حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کی یاد میں محافِل سجاتے، آپ کا ذِکْرِ خیر سُنتے،سناتے، لنگر پکاتے اور ایصالِ ثواب کر کے نیکیاں کماتے ہیں۔ الحمد للہ! آج 22 جُمَادی الاُخْرٰی ہے، یعنی آج ہی یومِ صِدِّیقِ اکبر ہے، لہٰذا ہم بھی آج حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا ذِکْرِ خیر کر کے ثواب کمائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

قرآن اور صِدِّیقِ اکبر کی شان

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ وہ بلند رُتبہ ہستی ہیں، جن کے