Book Name:Quran Aur Siddiq e Akbar Ki Shan

Animated Videosبھی شامِل ہیں *میت کے غسل  اور کفن کے بارے  میں معلومات کے لئےمختلف زبانوں میں کتب بھی دستیاب ہیں جن  کو با آسانی پی ڈی ایف (PDF)میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے*اس ایپلی کیشن کے ذریعے، آپ دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین   کے اسلامی بھائیوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ *کفن دفن کی تمام ضروری اشیا کے بارے میں معلومات مل سکتی ہیں۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: ناخن برابر انسانی کھال پانی میں گِر جائے تو پانی ناپاک ہو جائے گا۔

وضاحت: یہ مسئلہ یاد رکھنے کا ہے۔ آج کل سردیاں ہیں اور سردیوں میں عموماً ہونٹوں وغیرہ پر خشکی ہو جاتی ہے، جس کے سبب ہونٹوں کی کھال پپڑیاں  بَن کر اُترتی رہتی ہیں۔  *اگر یہ پَپْڑی ناخُن برابر ہو اور *اس میں رَطُوبَت (یعنی کھال کی اپنی تَری) موجود ہو  تو یہ کھال ناپاک ہے۔ اگر یہ کھال پانی میں گِر جائے تو پانی بھی ناپاک ہو جائے گا۔([1]) لہٰذا اس مسئلے کا لحاظ رکھئے! بعض لوگ ہونٹوں سے اُترنے والی اس پَپڑی کو نگل بھی جاتے ہیں، اس سے بھی بچنا چاہئے۔اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل


 

 



[1]...فتاویٰ اَہْلِ سُنّت (غیر مطبوعہ)، ریفرینس نمبر: NOR-7741۔