Book Name:Quran Aur Siddiq e Akbar Ki Shan

محبوبِ خُدا ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حضرت صِدِّیقِ اکبر کے یارِ غار ہیں۔ اَہْلِ تقویٰ (نیک مسلمان) آپ  کی عزّت و تعظیم کیوں نہ کریں کہ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں آپ کو اَتْقٰی (یعنی اُمّت میں سب سے بڑا متقی) فرما کر آپ کی عزّت بڑھائی ہے۔جو صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کے دَرْ کا غلام  ہو وہ اللہ پاک کا فضل ورحمت پاتا ہے اور میں ربِ کریم کے فضل سے صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا گدا ہوں۔

صِدِّیقِ اکبر کی نِرالی شانیں

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کی یہ وہ شانیں ہیں جو قرآنِ کریم میں بیان ہوئی ہیں، وہ درجنوں آیات جوآپ کی شان و عظمت میں نازِل ہوئیں، انہی میں سے ایک آیت وہ ہے جس کا ایک حِصَّہ ہم نے ابتدا میں سننے کی سعادت حاصِل کی، اللہ پاک فرماتا ہے:

اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ اِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْنِ اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَاۚ-فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلَیْهِ (پارہ:10، التوبہ:40)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اگر تم اس (نبی) کی مدد نہیں کرو گے تو اللہ ان کی مدد فرما چکا ہے جب کافروں نے انہیں (ان کے وطن سے) نکال دیا تھا جبکہ یہ دو میں سے دوسرے تھے، جب دونوں غار میں تھے، جب یہ اپنے ساتھی سے فرما رہے تھے غم نہ کرو، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے تو اللہ نے اُس پر اپنی تسکین نازل فرمائی۔

پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کی بہت