Book Name:Shaitan Aur Sajda e Adam

سرجھکانا اور اس پر عمل ہی کرنا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے اور شیطانی اَوْصاف سے دُور رہنا نصیب کرے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن موبائل ایپلی کیشن کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن جاری کی ہے۔ آپ اس ایپلی کیشن کے ذریعے *قرآن پاک  کا لفظی اور بامُحَاوَرَہ ترجمہ پڑھ سکتے ہیں *اس ایپلی کیشن میں آیات کے عنوانات بھی دئیے گئے ہیں، جس کی مدد سے اپنے موضوع کے مطابق قرآنی آیات دیکھی اور تلاش کی جا سکتی ہیں۔ خصوصاً مبلغ اسلامی بھائی اس آپشن سے بہت مدد لے سکتے ہیں  *ایپلی کیشن میں سرچ کا آپشن بھی دیا گیا ہے، جس کی مدد سے آیات تلاش کرنے میں سہولت ملتی ہے*موضوعات کو پن پوائنٹ کرنے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے! خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

موزوں پر مسح کا طریقہ

سردی کا موسَم ہے، الحمد للہ! ہمارے پیارے دِین نے ہمیں آسانی دی کہ موزوں پر مسح کو جائِز رکھا ہے۔ ایسے موزے جن پر مسح کرنا جائِز ہے (یعنی وہ چمڑے کے ہوں یا کسی موٹی  چیز کے جس میں پانی نہ جائے، ٹخنوں کوڈھانپے ہوں)، صِرْف وُضُو کے وقت ایسے موزے