Book Name:Shaitan Aur Sajda e Adam

اُتارنا ضروری نہیں، ان کے اُوپر ہی مسح کر سکتے ہیں، البتہ غسل کے لئے موزے اُتار کر پاؤں دھونے ہوں گے۔ موزوں پر مسح کا طریقہ بھی سُن لیجئے! سیدھے ہاتھ کی 3 انگلیاں سیدھے پاؤں کی پشت پر رکھئے اور 3 اُنگل کے برابر پنڈلی کی طرف کھینچ لیجئے! اسی طرح اُلٹے ہاتھ کی 3 انگلیاں، الٹے پاؤں کی پشت پر رکھ کر 3 اُنگل کے برابر کھینچ لیجئے!  اور سُنّت یہ ہے کہ انگلیاں کھینچ کر پنڈلی تک لے جائے۔  مسح کے لئے انگلیوں کا تَر ہونا ضروری ہے۔ سَر کا مسح کرنے کے بعد ہاتھوں میں جو تَرِی رہ گئی، وہ کافِی نہیں، موزوں پر مسح کے لئے نئے پانی سے دوبارہ ہاتھ تَر کرنے ہوں گے۔([1])  اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَا قَیُّوْمُ

جو کوئی صبح کے وقت کثرت کے ساتھ یَا قَیُّوْمُ  پڑھے گا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! لوگ اس کو دوست رکھیں گے۔ ([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:366 ملتقطًا، حصہ:2۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:254۔