Book Name:Shaitan Aur Sajda e Adam

نبی کی توہین والا گُنَاہ ایک طرف...!! اس ایک نافرمانی نے شیطان کی ساری عبادت کو ضائع کر دیا اور یہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مردُود ہو گیا۔

شیطان کا دَرْدناک انجام

پیارے اسلامی بھائیو! اس ایک نافرمانی سے شیطان کا جو نقصان ہوا، وہ تو ہو ہی چکا، مزید اس بدبخت کا انجام کتنا دردناک ہو گا، سنیئے! حضرت کعبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہُ عنہ جو بلند رُتبہ تابعی ہیں، آپ کو حافِظُ الْکِتَابَیْن (یعنی قرآن اور تورات دونوں آسمانی کتابوں کا عالِم) کہا جاتا ہے۔آپ فرماتے ہیں: جب دُنیا اپنے اِخْتتام پر ہو گی، صُور پُھونکے جانے کے بالکل قریب ہو گا، اس وقت لوگ بازاروں میں ہوں گے، کچھ آپس میں باتیں کر رہے ہوں گے، کچھ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے، کچھ خریداری میں مَصْرُوف ہوں گے کہ اچانک زور دار دھماکے جیسی آواز آئے گی، اسے سُن کر آدھے لوگ بےہوش ہو کر گِر جائیں گے، پِھر 3دِن تک انہیں ہوش نہیں آئے گا، باقی آدھے لوگوں کی عقل جواب دے جائے گی اور وہ پاگل ہو کر رہ جائیں گے۔

ابھی لوگ اسی حالت میں ہوں گے کہ زمین و آسمان کے درمیان بجلی گرجنے جیسی زور دار آواز گونجے گی، اس کے ساتھ ہی دُنیا فنا(Destroy) ہو جائے گی۔ یہ وہ وقت ہے جس وقت تک شیطان کو مہلت دی گئی ہے، اب اللہ پاک حضرت مَلَکُ الْمَوْت علیہِ السَّلام کو حکم دے گا: اے مَلَکُ الْمَوْت! میں نے اگلے پچھلوں کی گنتی کے برابر تمہارے مددگار بنائے، تجھ میں تمام اَہْلِ زمین و اَہْلِ آسمان کی طاقت رکھ دی گئی، آج تمہیں غضب کا لباس پہنایا جا رہا ہے، آج میرے غضب کے ساتھ شیطان(Devil) کے پاس پہنچو اور اسے