Book Name:Shaitan Aur Sajda e Adam

سامنے سجدے میں گِر گئے۔

اطاعت میں جلدی کا انعام

روایات کے مُطابِق اس وقت سب سے پہلے حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلام نے سجدہ کیا، آپ نے چونکہ اطاعت میں جلدی کی، لہٰذا آپ کو اس کا یہ انعام دیاگیا کہ آپ کی پیشانی مُبارَک پر پُورا قرآن لکھ دیا گیا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اس میں ہمارے لئے سبق ہے کہ ہمیں بھی اطاعت میں جلدی کرنی چاہئے! یہ ذہن میں رکھئے! جلد بازی نقصان دہ ہے، حدیثِ پاک میں اسے شیطانی کام قرار دیا گیا ہے۔([2]) لیکن نیکی کے کام میں کبھی دَیر نہیں لگانی چاہئے، اگر ہمارے دِل میں نیکی کا خیال آ گیا ہے تو اب دَیر نہ لگائیں، جلد از جلد نیکی کر گزریں کہ اللہ پاک کی اطاعت کرنے کا ثواب اپنی جگہ، اس اطاعت میں ذوق و شوق دکھانے،جلدی کرنے کی اپنی ہی برکتیں ہیں۔ منقول ہے: ایک مرتبہ حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ غسل خانے میں تھے کہ اپنے کپڑے صدقہ کرنے کا خیال آیا فوراً (پردے کا اہتمام کر کے) باہر تشریف لائے اور کپڑے صدقہ کر دئیے، پِھر واپس اندر چلے گئے۔ جب فارِغ ہو کر تشریف لائے تو کسی نے عرض کیا: کپڑے خیرات کرنے کی ایسی بھی جلدی کیا تھی؟ فرمایا: مجھے خوف ہوا کہ شیطان میرے ارادے کو تبدیل نہ کر دے۔([3])

سُبْحٰنَ اللہ!ہمیں بھی اطاعت میں جلدی کرنی چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق


 

 



[1]...تفسیر درمنثور، پارہ:1، سورۃالبقرۃ، زیر آیت:34، جلد:1، صفحہ:123۔

[2]...مسند اسحاق بن راہویہ، صفحہ:195،حدیث:487۔

[3]...الزواجر، کتاب الزکاۃ، الکبیرۃ السابعۃ والثامنۃ والعشرون بعد المائۃ، ترک الزکاۃ...الخ، جلد:1، صفحہ:336۔