Book Name:Ya ALLAH! Mein Hazir Hon

اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ (پارہ:5،سورۂ نساء:59)

ترجَمہ کنزُ الایمان: حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

 رَبّ فرماتا ہے :

اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ-  (پارہ:6،سورۂ مائدہ:1)

ترجَمہ کنزُ الایمان: اپنے قول(عہد) پورے کرو۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱)  (پارہ:22،سورۂ احزاب:41)

ترجَمہ کنزُ الایمان: اللہ کو بہت یاد کرو۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰)  (پارہ:22،سورۂ احزاب:70)

ترجَمہ کنزُ الایمان: اور سیدھی بات کہو۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ  (پارہ:26،سورۂ حجرات:1)

ترجَمہ کنزُ الایمان: اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو۔