Book Name:Ya ALLAH! Mein Hazir Hon
ہے،حضرت موسیٰ عَلَیْہ السَّلَام پر نازل ہوئی، اس کتاب) میں لکھا ہے:اللہ پاک روزِ قیامت اپنے 7 لاکھ مُقَرَّب فرشتوں کو سونے کی زنجیریں عطا فرمائے گا اور حکم دے گاکہ ان زنجیروں کے ساتھ کعبہ شریف کو میدانِ محشر میں لے آؤ! فرشتے جائیں گے، ان سونے کی زنجیروں کے ساتھ کعبہ شریف کو باندھیں گے، پھر ایک فرشتہ پکار کر کہے گا: اے کعبہ! چل...!! کعبہ شریف کہے گا: میں نہیں چلوں گا جب تک میرا سوال پورا نہ ہو جائے۔ فضائے آسمانی سے ایک فرشتہ پکارے گا: اے کعبہ ! سوال کر تیرا سوال پورا کیا جائے گا۔ اب کعبہ شریف اللہ پاک کی بارگاہ میں عَرْض کرے گا: اے اللہ پاک! میرے پڑوس میں دفن ہونے والے مومنوں کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ آواز آئے گی: میں نے تیری درخواست قبول فرما لی( یعنی تیرے پڑوس میں جو مومن دفن ہیں اُن سب کے حق میں تیری شفاعت قبول کر لی گئی۔)چنانچہ جن مسلمانوں کو مکہ مکرمہ میں دفن ہونے کی سعادت ملی ہوگی، اُن کو جمع کیا جائے گا ، اُن کے چہرے سفید چمکدار ہوں گے، وہ سب احرام کی حالت میں کعبہ کے گرد جمع ہو جائیں گےاور ان سب کی زبان پر ایک ہی کلمہ ہو گا: لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ (میں حاضر ہوں یااللہ! میں حاضر ہوں)۔
اب فرشتے کعبہ شریف کو کہیں گے: اے کعبہ! اب چل...!! اب تَو تیرا سوال پورا ہو چکا۔ کعبہ شریف کہے گا :میں نہیں چلوں گاجب تک میری درخواست قبول نہ ہو جائے۔ فضائے آسمانی سے ایک فرشتہ پکار کر کہے گا:اے کعبہ! تو مانگ تجھے دیا جائے گا۔ کعبہ شریف کہے گا: اے اللہ پاک! تیرے گناہ گار بندے جو دُور، دُور سے غُبار آلُود ہو کر میرے پاس آئے، انہوں نے اپنے اہل و عیال، عزیز رشتہ داروں کوچھوڑا اور تیرے حکم پر عَمل کرتے ہوئے، میری زیارت کے شوق میں آئے اور حج کیا، اے رَبِّ کریم! میں تجھ