Us Jawab e Salam Ke Sadqay

Book Name:Us Jawab e Salam Ke Sadqay

وضاحت: یعنی مدینے کا بُلاوا ملتا ہی اس کو ہے، جس کی بگڑی بات سنورنی ہوتی ہے، جب آدمی نے سَفَرِ مدینہ کی تیاری کر لی، سمجھ لو قسمت کھل گئی ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ پہلا انعام تھا، اللہ پاک نے مزید فرمایا:

كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَۙ- (پارہ:7، الانعام:54)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: تُمہارے رَبّ نے اپنے ذِمّۂ کرم پر رَحمت لازِم کر لی ہے۔

 یہ دوسرا اِنْعام ہے کہ جب بندہ بارگاہِ رسالت میں پہنچتا ہے تو اسے خُوشخبری سُنائی جاتی ہے کہ اللہ پاک نے رَحمت کو اپنے ذِمّۂ کرم پر لازِم فرما لیا ہے۔

اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاَنَّهٗ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۵۴) (پارہ:7، الانعام:54) ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: کہ تم میں سے جو کوئی نَادانی سے کوئی بُرائی کر لے پھر اس کے بعد تَوبہ کرے اور اَپنی اِصْلاح کر لے تو بیشک اللہ، بخشنے والا، مہربان ہے۔

یعنی اے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم! آپ کے دربار میں آنے والے غُلاموں کو فرما دیجئے! تم سے نَادانی یا بےسمجھی سے جتنے بھی گُنَاہ ہو گئے ہیں، کتنے ہی بڑے بڑے گُنَاہ کیوں نہ ہوئے ہوں، اب تمہیں رحمت ملے گی، رَبّ کے حُضُور توبہ کر کے سُدھر جاؤ! اللہ پاک سارے گُنَاہ بخش دے گا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شَان ہے...!! رحمتیں رَبّ کی ہیں، ملتی مَحْبُوب صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے دَرْ سے ہیں۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں:


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:7، سورۂ انعام، زیر آیت:54، جلد:7، صفحہ:438۔