Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf

یہ آیات پڑھ کر آپ رَضِیَ اللہُ عنہ پر خوفِ خُدا کا غلبہ ہوا اَور ایسی رِقَّت طارِی ہوئی، ایسی رِقَّت طاری ہوئی کہ روتے روتے آپ کی سانس اُکھڑ گئی اور 20 دِن تک آپ کی یہی کیفیت رہی۔([1])

اے عاشقانِ رسول ! یہ ہیں اسلام کے دوسرے خلیفہ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ...! آپ کو قرآنِ کریم سے کیسی محبت تھی، آپ کیسی محبت کے ساتھ، کس پیار کے ساتھ، قرآنِ کریم کے معنی و مفہوم میں ڈُوب کر، خوفِ خُدا کے ساتھ قرآنِ کریم کی تِلاوت کیا کرتے تھے، ہم بھی الحمد للہ! مسلمان ہیں۔* ہم ذرا اَپنے اندر بھی جھانک کر دیکھیں *ہر کوئی اپنے بارے میں غور کرے کہ میرے دِل میں قرآنِ کریم کی کتنی محبت ہے؟ *یہ ہمارا حق بنتا ہے، ہم اپنے آپ سے پوچھیں کہ کتنے دِن  ہو چکے ہیں قرآنِ کریم کھول کر دیکھے ہوئے، *یہ قرآن یہ اللہ پاک کا پاکیزہ کلام، جو اللہ پاک نے ہماری ہدایت کے لئے نازِل فرمایا *یہ قرآن جو شِفَا ہے *یہ قرآن جو جسمانی بیماریوں(Physical Sickness/Diseases) کے لئے بھی شِفَا ہے *جو باطنی بیماریوں کے لئے بھی شِفَا ہے *یہ قرآن جس میں ہمارے رَبّ نے ہمارے لئے زِندگی کے اُصُول بیان فرمائے ہیں، ہم اس قرآنِ کریم کو، اس پاکیزہ کلامِ اِلٰہی کو کتنا پڑھتے ہیں، اسے سمجھنے کی کتنی کوشش کرتے ہیں۔

*کاش! ہمیں بھی قرآنِ کریم کی محبت نصیب ہو جائے *کاش! ہم بھی قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے والے بَن جائیں *کاش! ہم بھی قرآنِ کریم کو سمجھنے والے بَن جائیں


 

 



[1]...کنز العمال،کتاب الفضائل،فضائل الفاروق،جز:12،جلد:6 ،صفحہ:264 ،حدیث:35827۔