Imam Hussain Ki Seerat

Book Name:Imam Hussain Ki Seerat

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،11جولائی    2024ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

جوتے پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب

*مَرد مردانہ اور عورت زَنانہ جوتا استعمال کرے*کسی نے حضرت عائشہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے کہا کہ ایک عورت (مردوں کی طرح) جوتے پہنتی ہے۔ انھوں نے فرمایا: رسولُ اﷲ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مردانی عورَتوں پر لعنت فرمائی ہے۔  ( اَ بُو دَاود،۴ /۸۴،  حديث:۴۰۹۹ ) * جب بیٹھیں تو جوتے اتا ر لیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں*(تنگدستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ )اوندھے جوتے کو دیکھنا اور اس کو سیدھانہ کرنا ”دولتِ بے زوال “ میں لکھا ہے کہ اگر رات بھر جوتا اوندھا پڑا رہا تو شیطان اس پر آن کر بیٹھتا ہے وہ اس کا تخت ہے۔  (سنی بہشتی زیور حصہ ۵ ص۶۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*دشمنوں کی ایذا سے بچنے کی دعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”دشمنوں کی ایذا سے بچنے کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:   

اَللّٰھُمَّرَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ(۸۵) وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ(۸۶)