Imam Hussain Ki Seerat

Book Name:Imam Hussain Ki Seerat

قبول کر لیا ہے، اللہ پاک اسے اس ارادے پر بڑا اَجْر عطا فرمائے۔([1]) 

کتابوں میں لکھا ہے: حضرت عَمْرو بن لَیْث رحمۃُاللہ علیہ کی وفات کے بعد کسی نے انہیں خواب میں دیکھ کر پوچھا: اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ کہا: وہی ایک خیال جو محبّتِ امامِ حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ کے سبب میرے دِل میں آیا تھا، اسی کی برکت سے اللہ پاک نے مجھے بخش دیا۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ!سُبْحٰنَ اللہ!امام عالی مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ سے اِظْہارِ محبّت کا کیسا اِنْعام ملا...!! اللہ پاک ہم سب کو امامِ عالی مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ کی سچی، پکّی، اِیْمانی محبّت نصیب فرمائے۔ اللہ پاک ہماری نسلوں   کو بھی صحابہ و اَہْلِ بیت کا سچّا پکّا عاشِق بنائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ کا مختصر تَعَارُف

*سلطانِ کربلا، سَیِّدُ الشُّہَداء، امامِ عالی مقام، امامِ عرش مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ نواسۂ رسول ہیں *مولائے کائنات، مولا علی اور جگر گوشۂ رسول، سیدہ فاطمہ بتول رَضِیَ اللہُ عنہما کے شہزادے ہیں *امام حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہ 5 شعبان، سن 4 ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے *پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے آپ کا نام:حُسَیْن اور شبیر رکھا *امام حسین رَضِیَ اللہُ عنہ کی کنیت:ابو عبد اللہ ہے *لقب: سِبْطِ رسول


 

 



[1]...بستان الواعظین،مجلس فی فضل یوم عاشوراء،عمر و بن لیث،صفحہ:213 ملتقطًا۔

[2]...مدارج النبوہ،قسم اول،باب نہم ذکر حقوق آنحضرت،جز:1 ،صفحہ:305 خلاصۃً۔