Imam Hussain Ki Seerat

Book Name:Imam Hussain Ki Seerat

میری اس شان کا ظُہُور حُسَیْن کے ذریعے سے ہو گا     کہ حُسَیْنُ سِبْط مِنَ الْاَسْبَاط حُسَیْن مضبوط جَڑ والا درخت ہے، یہ خُود اگرچہ شہید ہو جائیں گے مگر ان کے ذریعے سے میری اَوْلاد قیامت تک رہے گی۔

حُسَیْنُ مِنِّی کا معنیٰ

پیارے اسلامی بھائیو!ایک حدیث مبارکہ میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: حُسَیْنُ مِنِّی  وَ اَنَا مِنْ حُسَیْن یعنی حُسَیْن مجھ سے ہے اور میں حُسَیْن سے ہوں۔

    فرمانِ عالی شان کا مطلب یہ ہے کہ حُسَیْن اور میں 2 جسم ایک جان ہیں، میری محبّت حُسَیْن کی محبّت ہے، حُسَیْن کی محبّت میری محبّت ہے، ایسے ہی جو حُسَیْن سے لڑے وہ یہ نہ سمجھے کہ میں حُسَیْن سے لڑ رہا ہوں بلکہ وہ مجھ سے لڑ رہا ہے۔یادرہے!  آیندہ امامِ حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ کے ساتھ (میدانِ کربلا میں) جو واقعات  پیش آنے والے تھے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے انہیں نُورِ نبوت سے دیکھ لیا تھا، اس لئے امامِ حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ کے ساتھ اتنی گہری محبّت کا اِظْہار فرمایا۔([1])

محبّتِ امام حُسَیْن کی فضیلت

پھر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے یہ بھی فرمایا کہ اَحَبَّ اللہُ مَنْ اَحَبَّ حُسَیْنًا جو حُسَین سے محبّت کرتا ہے، اللہ پاک اس سے محبّت فرماتا ہے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو!ذرا غور فرمائیے! امامِ عالی مقام،امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح،جلد:8 ،صفحہ:479خلاصۃً۔

[2]...ترمذی،ابواب المناقب …الخ،باب مناقب ابی محمد الحسن …الخ،صفحہ:857 ،حدیث:3782ملتقطًا۔