Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

Book Name:Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

گااور جوتم سے صلح کرے اس کی مجھ سے صلح ہے۔([1]) ایک اور حدیثِ پاک میں ہے: خبردار!جو شخص اہلِ بیت کی بغض و عداوت پر مرا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگاکہ  یہ اللہ  پاک کی رحمت سے ناامیدہےاور آگاہ ہوجاؤ! جو شخص اہلِ بیت سے بغض و عداوت کی حالت پر مرا وہ کافر مرا اور کان کھول کر سُن لو! جو شخص اہلِ بیت کی بغض و عداوت پر مرا اسے جنّت کی خوشبو بھی نصیب نہ  ہوگی۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی  بھائیو!آپ نے سُنا کہ اہلِ بیت سے بغض رکھنے کی کیسی سخت وعیدیں ہیں ،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہردم ان کا خُوب ادب و احترام کریں  اور اہلِ بیت سے عداوت و دُشمنی رکھنے والوں کی صحبت سے کوسوں دُور رہیں کیونکہ صحبت ضرور رنگ لاتی ہے ،اگر اچھوں کی صحبت مل جائے تو انسان میں اچھائی پیدا ہو ہی جاتی ہے اور دل بھی گُناہوں سے  بیزار ،نیکیوں کا طلبگار اور بُزرگانِ دین اوراہلِ بیتِ اطہاررَحْمَۃُاللّٰہِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی محبت سے سرشار ہوہی جاتا ہے اور اس کے برعکس اگر خدانخواستہ بُری صحبت میسر آجائے تو انسان نہ چاہتے ہوئے بھی بُرائیوں میں مبتلا ہوہی جاتا ہے،لہٰذا  اہلِ بیت، صحابۂ کرام اور اولیائے عظام سے عقیدت و محبت رکھنے والوں ہی کی صحبت اختیار کی جائے  تاکہ ان کی صحبت کی برکت سے ہمیں بھی اُن نیک ہستیوں کا ادب و احترام نصیب ہو،بدقسمتی سے آج کل بُری صحبتیں اس قدر عام ہوچکی ہیں کہ اچھی صحبت ملنا مشکل ہوچکا ہے،ایسے حالات میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  دعوتِ اسلامی کا  دینی ماحول یقیناً اللہ   پاک کی بہت بڑی نعمت ہے جو اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی


 

 



[1]ترمذی، کتاب المناقب،باب فضل فاطمۃ، ۵/۴۶۵، حدیث:۳۸۹۶

[2]الشرف المؤبد،ص۱۰۵