Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

Book Name:Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

میں حُجّت پوری کرنےکے لئےحضرت  امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ نے اپنے گھوڑے پر سُوار ہوکریزیدی لشکر کا رُخ کِیا اور جوکچھ فرمایا،اس  کا ہرلفظ کرم  نوازی پر مبنی تھا۔چُنانچہ آپ نے ارشاد فرمایا:اے لوگو! میری بات سُنو اور جلد بازی کا مُظاہَرہ نہ کرو ، حتّی کہ میں تمہیں اُس چیز کے مُتَعَلِّق نصیحت نہ کرلوں کہ جو مجھ پر لازِم ہوچکا ہے اور اپنے آنے کا عُذر بیان نہ کرلوں۔پس اگر تم میرا عُذر قبول کرلو،میری بات کی تصدیق کرو اور میرے بارے میں اِنْصاف سے کام لو تو  تم اس معاملے میں بامُراد ہوجاؤ گے اور تم سے میرے مُتَعَلِّق کوئی مُواخَذہ (یعنی سوال)بھی نہ ہوگا۔ہاں! اگر تم میرا عُذر قبول نہیں کرتے تو سُنو!پھر یہ آیاتِ مُبارَکہ تلاوت فرمائیں:

فَاَجْمِعُوْۤا اَمْرَكُمْ وَ شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ لَا یَكُنْ اَمْرُكُمْ عَلَیْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوْۤا اِلَیَّ وَ لَا تُنْظِرُوْنِ(۷۱)۱۱،یونس:۷۱)

ترجَمۂ کنز الایمان: تو مل کر کام کرو اور اپنے جُھوٹے مَعْبُودوں سمیت اپنا کام پکّا کرلوپھر تمہارے کام میں تم پر کچھ گُنْجلک (اُلجھن وپوشیدگی)نہ رہے پھر جو ہو سکے میرا کرلو اور مجھے مُہلت نہ دو۔

اِنَّ وَلِیِّ ﰯ اللّٰهُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ ﳲ وَ هُوَ یَتَوَلَّى الصّٰلِحِیْنَ(۱۹۶) ۹،الاعراف:۱۹۶)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :بے شک میرا والی اللہ ہے جس نے کتاب اُتاری اور وہ نیکوں کو دوست رکھتا ہے۔

پھرآپ نے اللہ  پاک کی حَمْد و ثَنا کرنے کے بعد (اُن یزیدیوں سے)فرمایا:تم لوگ میری نِسْبَت کے بارے میں غور کرلوکہ میں کون ہوں؟ ،کیا تمہارے لئے  میرا قتل جائز و دُرُسْت ہے؟ کیا میں تمہارے نبی کا نواسہ نہیں؟کیا سَیِّدُ الشُّہَداءحضرت  حمزہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ میرے والد کے چچا نہیں؟کیاحضرت  جعفر طیّاررَضِیَ اللہُ  عَنْہُ میرے چچا نہیں؟کیا تم تک میرے اور میرے بھائی سے مُتَعَلِّق رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا یہ ارشاد نہ پہنچا تھا کہ تم دونوں نوجوانانِ جنّت کے سردار