Yazeediyon Ka Bura Kirdar

Book Name:Yazeediyon Ka Bura Kirdar

(یکایک ) ایک سیاہ بچھُّو نے ڈنک مارا، نَجاست آلودہ تڑپتا پھرتا تھا،  نہایت ہی ذلّت کے ساتھ اپنے لشکریوں کے سامنے اِ س بدزَبان کی جان نکلی۔  مگر ان سنگ  (یعنی پتھر ) دلوں اور بے شرموں کو عبرت نہ ہوئی اِ س واقِعے کو بھی ان لوگوں نے اِتّفاقی اَمْر سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔  (سَوانِحِ کربلا ص۱۳۸ملخّصاً )

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت! معلوم ہوا کہ دنیا کی محبت سراسر نقصان دہ ہے جو دنیا کے پیچھے بھاگتا ہے دنیا اسے کہیں کا نہیں چھوڑتی جبکہ جو خوش نصیب  دُنیا سےبے رغبتی اِخْتیار کرتاہے تو دُنیا خود اس کے قدموں میں چلی آتی ہے ۔دنیا کی محبت سے پیچھا چھڑانے اور آخرت کی فکر پیدا کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے شریعت وسُنَّت کے مُطابق عمل کرنے کی سعادت نصیب ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا الیاس قادری ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے 72 نیک اعمال بصورتِ سوالات عطا فرمائے ہیں ان کے مطابق عمل کرنے کا ذہن بنائیے ان 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 9یہ  ہے کہ کیا آج آپ نے آنکھوں کو گناہوں (یعنی بد نگاہی، فلمیں ڈرامے، موبائل پر گندی تصاویر اور وڈیوز، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے) سے بچایا؟  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

یزید کی خُرافات اور ان کا بائیکاٹ

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت! یزید  پلید نےجن خُرافات اور بُرائیوں کاسَرِعام اِرْتِکاب کیا تھا ، بد قسمتی سےآج  وہی  چیزیں ہمارے مُعاشرے میں بھی عام ہوتی جارہی ہیں ،حالانکہ ہمارا پیارا دین ہمیں ان تمام خرافات سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔آئیے!یزید کی بنائی ہوئی کچھ خرابیوں کے بارے میں سنتے ہیں:

یزید کی ایک بُرائی شراب نوشی

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت!یزید کی بُری عادتوں میں سے ایک شراب نوشی بھی تھی۔ اس میں کوئی