Yazeediyon Ka Bura Kirdar

Book Name:Yazeediyon Ka Bura Kirdar

خُرافاتِ یزید

                        اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت! آپ نے سنا کہ یزید پلید  نے اپنے دَورِ حکومت میں بدکرداری کا ثُبُوت دیتے ہوئے  کئی خُرافات کو عام کیا  مثلاً،مَحارِم ( وہ رشتے دار جن سے نکاح حرام ہے  ان) سے نکاح اورسُود وغیرہ کو اِس بے دِین نے عَلانِیَہ رواج دیا، مکہ شریف اور مدینہ شریف کی بے حُرمتی کرائی، صحابَۂ کرام  اور اہلِ بیتِ اَطہارکو ظُلماً شہید کروادیا، گانےباجے سُننا، خُوب شراب پینا،نماز نہ پڑھنا ، اَلْغَرَض! اس نے ہر وہ کام کیا جس سے شریعت نے منع فرمایا۔

                                                یقیناًانسان  عزّت وشہرت، مال ودولت اور حکومت ملنے سےسرکش وبے باک بن جاتاہے اور پھر دھیرے  دھیرے دین سے دُور اور دُنیا سےقریب تَر ہوجاتاہے، اپنے تخت وتاج  کی لاج رکھنے کیلئے اللہ پاک کی نافرمانیوں اور اس کے پیاروں کی  گُستاخیوں سے  بھی باز نہیں آتا۔ یزید پلید بھی اِقْتِدار و حکومت کی مَحَبَّت  میں مبُتلا ہوکر ایسا سَرکَش ہوا کہ مَعَاذَ اللہ صحا بَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان میں گستاخیاں کیں، اُن کو تکلیفیں پہنچائیں، اُن کا دل دُکھایا، بعض کو تو شہید بھی کروا دیا،  حالانکہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان تو وہ مقدّس ہستیاں ہیں،جن کی شان و عظمت کے  بارے میں خود سُلْطانِ دو جہان، رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: اَكْرِمُوا اَصْحَابِي فَاِنَّهُمْ خِيَارُكُمْ  یعنی میرے صحابہکی عزّت کرو کہ وہ تمہارے نیک تَرین لوگ ہیں۔([1]) مزید فرمایا: خَيْرُ اُمَّتِي اَلْقَرْنُ الَّذِينَ يَلُوْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ یعنی میری اُمّت میں سب سے بہتر میرے زمانہ والے ہیں (یعنی صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان )پھر اُن کے بعدکےلوگ (یعنی تابعین) پھر اُن کےبعدکے لوگ ہیں(تبعِ تابعین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ  اَجْمَعِیْن)([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد


 

 



[1] مشکاۃ ،کتاب المناقب، باب مناقب الصحابۃ، ۲/۴۱۳،حدیث: ۶۰۱۲

[2] مسلم،کتاب فضائل الصحابہ باب فضل الصحابۃ...الخ ،ص۱۰۵۲،حدیث: ۶۴۶۹