Yazeediyon Ka Bura Kirdar

Book Name:Yazeediyon Ka Bura Kirdar

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

یزید کی دوسری بُرائی ، گانےباجے

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت! یزید پلیدمیں ایک بُرائی یہ بھی تھی کہ  وہ  گانے باجے سُننے کا عادی تھا جبکہ گانے باجے سُنناناجائز، سخت حرام  اورجہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔

 احادیثِ مُبارَکہ میں اس بُرے فعل کی مُمانعت وارِد ہوئی ہے۔ آئیے !اس بارے میں 3 روایات سنتے ہیں۔

(1)جو گانا سُنتا ہے،قِیامت کے دن اللہ پاک اس کے کانوں میں پِگھلا ہوا سِیسہ اُنڈیلے گا۔([1])

(2) گانے باجے سے اپنے آپ کو بچاؤ کیوں کہ یہ شہوت کو اُبھارتے اور غیرت کو برباد کرتے ہیں اوریہ شراب کے قائم مقام ہیں، ان میں نشے کی سی تاثیر ہے۔([2])

(3) گانا اور لَہْو دل میں اس طرح نِفاق اُگاتے ہیں، جس طرح پانی سبزہ اُگاتا ہے۔ قسم ہے اس ذاتِ مُقَدَّس کی جس کے قبضۂ قُدرت میں میری جان ہے! بے شک قر آن اور ذِکْرُاللہ ضرور دل میں اس طرح ایمان اُگاتے ہیں جس طرح پانی سبزگھاس اُگاتا ہے۔([3])

اللہ پاک ہمیں گانے باجے  کی نحوست  سے بچنے کی توفیق عطافرمائے اور ہر وقت نعت وتلاوت ، سُنَّتوں بھرے بیانات،مدنی مُذاکرے اورمدنی چینل کے ایمان افروز سلسلے دیکھنے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

یزید کی تیسری بُرائی ،سُود


 

 



[1]کنزُ العُمّال، کتاب اللھو۔۔الخ، قسم الاقوال، جزء: ۱۵، ۸/۹۶، حدیث:۴۰۶۶۲

[2]تفسیردرمنثور، پ ۲۱، لقمان، تحت الآیۃ ۶، ۶/۵۰۶، شعب الْایمان، باب فی حفظ اللسان،  ۴/۲۸۰،  حدیث:۵۱۰۸

[3]مسند الفردوس ،۲/۱۰۱،حدیث:۴۲۰۴