Yazeediyon Ka Bura Kirdar

Book Name:Yazeediyon Ka Bura Kirdar

یزید کی چوتھی بُرائی ،نماز نہ پڑھنا

اے عاشقانِ صحابہ وہ اہلبیت!یزید پلیدجن بُرائیوں میں مبتلا تھا ان میں سے  ایک یہ بھی تھی کہ وہ یا تو سِرے سے نمازہی نہیں پڑھتا تھااوراگر پڑھتا بھی تھا توقَضاکر کےپڑھتا تھا،حالانکہ نماز قَضاکر کے پڑھنا بھی گُناہ ہے،اور نہ پڑھنا تو اس سےبھی بڑا گُناہ ہے۔ فی زمانہ یہ گناہ بھی بالکل عام ہے۔ اوّل تو ہماری  اکثریت نمازوں کی ادائیگی سے غافل اور حُقُوقُ اللّٰہ پامال کرنے کی طرف مائل نظر آتی ہے اور جو تھوڑے بہت لوگ پڑھتے بھی ہیں ان میں سے شایدایک بڑی تعداد کونمازدُرست پڑھنانہیں آتی ہوگی۔ حالانکہ نَماز اِنْتہائی  اَہمیَّت  کی حامِل ہے، جس کا اَنْدازہ اس بات سے بھی  لگایا جاسکتا کہ روزِقِیامَت حُقُوقُاللہ میں سب سے پہلے اسی کے مُتَعَلِّق سوال کیا جائے گا۔ حَدِیْثِ پاک میں ہے ” اَوَّلُ مَایُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَلَا تُہ“ یعنی کل قِیامَت کے دن بندے سے سب پہلے اس کی نَماز کے بارے میں سوال ہوگا۔ اس حَدِیْثِ پاک کے تَحْت حَضْرتِ علّامہ عَبْدُ الرَّؤف منَاوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ بے شک نماز اِیْمان کی عَلامَت اور اَصْلِ عِبادَت ہے۔([1])

اے عاشقانِ صحابہ وہ اہلبیت! اِسْلام میں جو  اَہمیَّت نَماز کوحاصِل ہے وہ کسی اور عِبادَت کو حاصِل نہیں،نَماز اَرْکانِ اِسْلام  میں سے ایک اَہَمّ تَرین رُکْن ہے،نَماز ایک بَہت ہی عظیم عِبادَت ہے،نماز جنَّت میں لے جانے والا عمل ہے،نماز نُور ہے، خُشُوْع وخُضُوْع کے ساتھ دو رَکعتیں ادا کرنے والے کے لئے جنَّت واجِب ہو جاتی ہے،([2]) دو رَکْعت نمازدُنیاومَافِیۡھَا(یعنی دُنیا اورجو کچھ اِس میں ہے اس سب)سے بہتر ہے،نماز اللہ پاک کے نزیدک پسندیدہ ترین عمل ہے، نَماز میں ہر سجدے کے عِوَض ایک نیکی لکھی جاتی،ایک گُناہ مِٹایا جاتا اور ایک دَرَجہ بُلند کیا جاتا ہے،نَماز ی بروزِ قیامت سَلامتی کے ساتھ جنَّت میں داخل کیا جائے گا،نَماز سے گُناہ جھڑتے ہیں،ایک نَماز پچھلی نَماز کے دوران ہونے والے گناہوں کو دھو


 

 



[1] التیسیرشرح جامع الصغیر،۱/۳۹۱

[2] مسلم  ،کتاب الطہارۃ، باب الذکر المستحب عقب الوضوء، ص۱۱۸، حدیث:  ۲۳۴۴