Yazeediyon Ka Bura Kirdar

Book Name:Yazeediyon Ka Bura Kirdar

ڈالتی ہے،نمازی خَیْر میں رات گُزارتا ہے،نمَازبُرائیوں کو مِٹا دیتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی  روزانہ پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ  اداکرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نفل نمازوں کی سعادت بھی نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

شعبہ ہفتہ وار اجتماع

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے سینکڑوں ہفتہ واراجتماعات میں ہر ہفتے ہزاروں عاشقانِ رسول جمع ہوکرعلمِ دِین حاصل کرتے ہیں،سُنّتیں و آداب سیکھتے ہیں،مسلمانوں کے قُرب کی برکتیں حاصل کرتے ہیں،اللہ پاک کے گھر میں رات اعتکاف کرکےثواب کا خزانہ لُوٹتے ہیں،کئی ایک نیک اعمال پر عمل کی سعادت پاتے ہیں،اجتماع کے اختتام پر مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔

ان ہفتہ وار اجتماعات کے لیے ایک شعبہ بنام ”شعبہ ہفتہ وار اجتماع“ قائم ہے۔ جس کے کاموں میں شرکائے اجتماع کی تعدادبڑھانا ، ہفتہ وار اجتماع کے نظام کو شرعی اور تنظیمی اُصولوں کے مطابق چلانا ہے۔ قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کاپیشگی شیڈول بنانا، تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔اجتماع گاہ بالخصوص داخلی دروازوں پر حفاظت کے پیشِ نظر حفاظتی انتظامات مکمل کروانا ۔ اسپیکر،لائٹس،جنریٹر اور یو پی ایس(UPS) کا مناسب انتظام کرنا،وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا،اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا،دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر اُٹھانا،  دورانِ اجتماع اطراف میں گھومنے والے اسلامی بھائیوں کو خیرخواہوں کے ذریعے نرمی و شفقت سے اجتماع میں شرکت کروانا،ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل لگانا،مکتبۃ المدینہ کے بستے پر کتب و رسائل کی فراہمی اورپرائیویٹ  بستوں پر غیر تنظیمی لٹریچروغیرہ کا جائزہ لینا۔ اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کامناسب انتظام کرنا،مختلف شعبہ جات کے بستے(Stall)