Yazeediyon Ka Bura Kirdar

Book Name:Yazeediyon Ka Bura Kirdar

ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا *بااَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آج کے ہمارے بیان کا موضوع ہے”یزیدیوں کابُراکردار“ اس بیان میں ہم دشمن صحابہ کاعبرت ناک انجام، یزید پلید اور اُس کے پیروکاروں کی خُرافات اور بہت سے عمدہ نکات سننےکی سعادت حاصل کریں گے۔اللہ کرے سارا بیان  اچھی  اچھی نیتوں کےساتھ سننا نصیب ہوجائے۔آمین

سرکار کی مَحَبَّت پانے کا نسخہ!

حضرت ابوہرىرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبیِّ اکرمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے پاس تشرىف لائے،آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےہمراہ حسنىنِ کرىمىن رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا بھی تھے ،ان میں سے اىک دائیں کندھے پر اور دوسرے بائیں کندھے پر سوار تھے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  دونوں کو بارى بارى چُوم رہے تھے۔ایک شخص نے عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ ان  سے مَحَبَّت فرماتے ہیں؟ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ہاں!جس نے ان سے مَحَبَّت کی، اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے ان سے بُغْض رکھا، اس نے مجھ سے بُغْض رکھا۔([2]) مستدرک،کتاب معرفة الصحابة،رکوب الحسن و الحسین  ۔۔الخ،۴/۱۵۶،حدیث: ۴۸۳۰

حضرت ابُو ہُرَیْرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو محبت ِ رسول  کا یہ معیار بارگاہ ِ رسالت سے عطاہوا تھا ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ 


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔

[2] مستدرک،کتاب معرفة الصحابة،رکوب الحسن و الحسین  ۔۔الخ،۴/۱۵۶،حدیث: ۴۸۳۰