Book Name:Azadi Aik Nemat Hai
بےہودگیوں کا دِن ہے؟ آپ کو معلوم ہے 14 اگست کونسا دِن ہے؟ یہ وہ دِن ہے جس دِن مسلمانوں نے آزادی حاصِل کرنے کے لئے جانوں کا نذرانہ دیا تھا، ایک اندازے کے مطابق جب پاکستان بنا،اس وقت 30 لاکھ مسلمان شہید ہوئے تھے۔([1])
شہید تم سے یہ کہہ رہے ہیں، لہو ہمارا بُھلا نہ دینا
قسم ہے تم کو اے سرفروشو! لہو ہمارا بُھلا نہ دینا
وُضُو ہم اپنے لہو میں کر کے خُدا کے ہاں سُرخرُو ہیں ٹھہرے
ہم عہد اپنا نباہ چلے ہیں، تم عہد اپنا بُھلا نہ دینا
اے عاشقانِ رسول ! 14 اگست اِن شہیدوں کی برسی کا دِن ہے، بَرسِی کے دِن میوزک نہیں بجایا جاتا، قرآنِ کریم پڑھ کر، روزے رکھ کر، فاتحہ خوانی کر کے اپنے شہیدوں کو، فوت شدگان کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے۔ 14 اگست کو عِبادَت کیجئے، شکرانے کے نفل پڑھیئے اور پاکستان کے لئے شہید ہونے والے عاشقانِ رسول کو ایصالِ ثواب کیجئے۔
ہم سُن چکے ہیں کہ بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے آزادی ملی، جب یہ آزادی ملی تو اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے یہ دِن کیسے منایا تھا؟ حدیثِ پاک میں ہے: مدینۂ پاک کے یہود 10 محرم کو روزہ رکھتے تھے، پوچھنے پر انہوں نے بتایا، اس دِن بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے نجات ملی تھی تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس شکرانے میں روزہ رکھا تھا، اسی لئے ہم 10 محرم کو روزہ رکھتے ہیں۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے جشنِ آزادی منانے کا اَصْل طریقۂ کار۔ اللہ پاک ہم سب کو