Book Name:Azadi Aik Nemat Hai
ہدایت نصیب فرمائے، شیطان کی غُلامی سے، نَفْس کی غُلامی سے نجات عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
یاخُدا! پاک وطن کی تُو حِفاظت فرما فضل کر اس پہ سدا سایۂ رحمت فرما
اس کو تُو قلعۂ اسلام بنا دے یارَبّ! مرے پیارے وَطنِ پاک پہ رحمت فرما
آج ہے امن وطن کا مرے پارہ پارہ پھر مہیا مرے مولٰی! اسے راحت فرما
ہائے بدمست گناہوں میں ہوئے اہلِ وطن یاخُدا! سب کو عطا نیک ہدایت فرما
بچہ بچہ ہو نمازی مرے پاکستاں کا اور عطا جذبۂ پابندئ سُنت فرما([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی بھی جشنِ آزادی مَناتی ہے مگر دعوتِ اسلامی کا انداز نِرالا ہے، اَلْحَمْدُ للہ! *جشنِ آزادی کے موقع پر مَدَنی قافلے سَفَر کرتے ہیں، ہزاروں عاشقانِ رسول مَدَنی قافلوں میں سَفَر کر کے شہر شہر، گاؤں گاؤں جا کر دینِ کی *قرآن وسُنّت کی تبلیغ کرتے ہیں *خود بھی نمازیں پڑھتے ہیں *دوسروں کو بھی نمازوں کی دعوت دے کر مسجد میں لانے کی کوشش کرتے ہیں *قرآنِ کریم کا، سُنّتوں کا فیضان عام کرتے ہیں *عشق رسول کی شمع دِلوں میں روشن کرنے کی کامیاب کوشش ہوتی ہے *یُوں عاشقانِ رسول دین سیکھ کر، دوسروں کو سکھا کر حقیقی غُلامانِ مصطفےٰ بننے کی کوشش کرتے اور دوسروں کو بھی اسی راہ کا مُسَافِر بناتے ہیں۔