Book Name:Azadi Aik Nemat Hai
پر عَمَل کرنے، آزادی سے سنّتیں اپنانے کے لئے بنایا گیا *اس لئے بنایا گیا تاکہ ہم داڑھی رکھیں تو کوئی ہم پر اعتراض نہ کرے *ہم سُنّت کے مطابق لباس پہنیں تو کوئی ہماری طرف انگلی نہ اُٹھائے *ہم نماز پڑھیں، عمامہ پہنیں، ہاتھ میں تسبیح اُٹھائیں تو کوئی ہم پر طنز نہ کرے *ہماری مائیں بہنیں شرعی پردہ کریں، چادر اور چار دیواری میں رہیں تو کوئی انگلی نہ اُٹھائے، کوئی اس کا مذاق نہ اُڑائے۔ اِنصاف سے کہئے! کیا ہم یہ سب کرتے ہیں؟ *کیا ہمارے چہرے پر سُنّت کے مطابق ایک مُٹھی داڑھی شریف ہے؟ *کیا ہم سُنّت کے مطابق لباس پہنتے ہیں؟ *کیا ہم اِسْلامی تہذیب اور ثقافت کی تَصْوِیر بن پائے ہیں؟ *کیا ہماری مائیں بہنیں، بیٹیاں شریعت کے مطابق پردہ کرتی ہیں؟
اور جب کوئی عاشقِ رسول اسلامی طور طریقے اپناتا ہے تو کیا معاشرے(Society) میں اسے عزّت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے؟ یا اس پر طنز کے زہریلے تِیر بَرسائے جاتے ہیں؟
آہ! افسوس...!! آج 77 سال ہونےکو ہیں مگر مجموعی طَور پر دیکھا جائے تو ہم پاکستان کے مقاصِد کو پُورا نہیں کر پائے، یومِ آزادی اَصْل میں یومِ تَشَکُّر ہے، اللہ پاک کے حُضُور عاجِزی سے سجدہ کرنے اور اس کا شکر ادا کرنے کا دِن ہے مگر ہمارے معاشرے میں یومِ آزادی بھی گُنَاہوں بھرے انداز سے منایا جاتا ہے *جشنِ آزادی کے نام پر گانے چلائے جاتے ہیں *میوزک بجایا جاتا ہے *بےہودہ رقص ہوتے ہیں *چیخ پُکار ہوتی ہے *پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں *بےہودگی کے ساتھ باجے بجائےجاتے ہیں *نوجوان گلیوں میں سڑکوں پر ہُلڑ بازی کرتے ہیں *سڑکوں پر ون ویلنگ(One Welling) کر